ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفر نگر میں بس پلٹ جانے سے چھ اسکولی طلبا زخمی

مظفر نگر میں بس پلٹ جانے سے چھ اسکولی طلبا زخمی

Tue, 03 Jul 2018 11:57:06    S.O. News Service

مظفر نگر،3؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش میں مظفر نگر کے چرتھاول علاقہ میں پیر کو ایک اسکولی بس کے پلٹ جانے سے کم از کم چھ طلبا زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ بھون روڈ پر صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب بچوں کو لیکر نالندہ پبلک اسکول جارہی ایک بس پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پانچ فٹ گہرے گڈے میں پلٹ گئی۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے مقامی گاوں والوں نے بچاو کام شروع کردیا اور بچوں کو بس سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ زخمی طلبا اور بس ڈرائیو ر کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔


Share: